رہنما ایم کیو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ پرقابض ہے اورصوبےکا کیا حال کردیا گیا ہے سب کے سامنے ہے۔
اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی علی خورشیدی نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کی بات اس وقت ترجیع نہیں اس پر کیا کمنٹس دے سکتا ہوں، انکا کہنا تھا کہ افواہوں پر انسان کیا ریمارکس دے، افواہوں پر کیا کمیٹنس پاس کروں ۔سندھ میں پیپلز پارٹئ کئ کارکردگی بارے انکا کہنا تھا پی پی پی پچھلے 16 سالوں سے اقتدارِ میں ہے، اور اس وقت کیا حال کیا گیا ہے صوبے کا وہ سب کے سامنے ہے، رہی بات اس صوبے کی بہتری کے حوالے سے تو اب سیاست میں بہترئ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اب اگر کام نہیں ہوگا تو اسی صوبے کی کے وہی حال ہوگا ۔جو 16 سال سے چل رہا ہے، اس حوالے سے سب کو مل کر اس صوبے کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہوگا ۔اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ یہاں دیہی اور شہری صورتحال خلیج بنتی جارہی ہے ، اس کو کم سے کم کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ تیار ہے ۔پی پی کے کورٹ میں بال ہے، وہ کس انداز میں آگے سیاست اور حکومت چلائے گی ۔پی پی نے ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کون سے اقدامات کیے ہین وہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کے صحت ماڈل کوتمام صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری
اگر میں ڈیڑھ سال کی بات کرو تو مئیر کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیسے تیسے اور اس سے پھلے بھی ڈیڑھ سال ایڈمنسٹریٹر رہا ہے۔ یہ جو تین سال کا جو عرصہ ہوتا ہے وہ بڑا عرصہ ہوتا ہے اور اس تین سال میں کونسے ایسے نمایاں کام کیے ہیں ۔جوکیے ہیں وہ تو بتا دیں ۔ تو میں بھی پھر موجودہ میئر کی تعریف کرنا شروع کر دونگا۔علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بارے کیا بات کی جائے یہاں تو خراب ریپئرنگ بھی نہیں ہورہی شہر میں ۔جس حال سے شہرکی ریپئرنگ ہوا کرتی تھی بہت برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آئی پی پی پیز کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر رہی ہے کہ کیسے آئی پی پی پیز کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔