پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منکی پاس کا مشتبہ مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔ مریض کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مشتبہ مریض آج صبح ہی سعودی عرب کے شہرجدہ سے پاکستان آیا تھا، اسکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: منکی پاکس کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے

مریض میں ایک ہفتے سے علامات ہیں اور نمونے این آئی ایچ بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں منکی پاکس کے 12کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آیا۔

منکی پاکس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *