سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

پنجاب حکومت اور چینی سولر کمپنی کے درمیان پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کیساتھ پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے ہوا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی اے آئی کے او کے سائوتھ پیسفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: سولر پینلز سستے، انورٹر اور بیٹریاں مہنگی ہوگئیں

صوبائی وزیر شافع حسین نے اس موقع پرکہا کہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی سولر پینلز بنانیوالی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ برآمد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کیلئے 21غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے۔پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی  ہے جو کہ عوام کیلئے خوش آئند ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *