اسلام آباد کے رہائشیوں کو ریلیف، پنجاب حکومت کا 2 ماہ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے رہائشیوں کو ریلیف، پنجاب حکومت کا 2 ماہ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 ماہ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسوک)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگست اور ستمبر کے مہینوں کے لیے 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔ یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا جا رہا ہے اور دیگر صوبوں کو بھی اپنے بجٹ سے ریلیف دینے کا اختیار حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دو ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کا ریلیف دیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *