امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے مخالف ریپبلکن صدارتی امیدوارٹرمپ کو بزدل قرادے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پینسلوینیا میں اپنی الیکشن مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا 5نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میںبزدل شخص سے مقابلہ ہے جس کی سیاست کا محور صرف اور صرف مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔
اپنے خطاب میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ کچھ سالوں سے غلط روایت چل پڑی ہے کہ کہ کسی لیڈر کی طاقت اور اہلیت کا اندازا اس بات سے لگایا جائے گا کہ اس نے کسے گرایا ہے جبکہ ہمیں پتا ہے کہ پرکھنے کا اصل معیار یہ نہیں ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ان کا کہنا تھا کہ لیڈر کو پرکھنے کا اصل معیار یہ ہے کہ آپ کے لیڈر نے کسے اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:گولڈن ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئےاہم خبر
کس کو گرایا یا نیچا دکھایا یہ پرکھنے کا معیار بالکل نہیں ہے ۔ اپنی تقریر کے دوران ان کا براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو دوسروں کو گرانے کی کوشش میں لگا رہتا ہےرہتا ہے وہ در اصل بزدل ہوتا ہے۔