پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم لاہور آ ئینگے، اگر مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو ان کا حال شیخ حسینہ سے بھی بُرا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مریم بی بی ہمیں دھمکا رہی ہیں کہ لاہور آنے پر میں بے رحمی سے پیش آؤں گی، تو سنو مریم نواز شریف صاحبہ ہم ضرور آئیں گے اور وہ بھی لاہور کے وسط میں ڈیرہ ڈالیں گے ۔ کسی میں جرات ہے تو ہمیں روک کر دکھائے ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بھاری بھر قیمتوں سے متعلق ایمل ولی کا اسلام آباد کا رخ کر نے کا فیصلہ
ان کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ اُدھر آکر تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے ، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کی طاقت بھی دیکھ لیں گے ، خدا نخواستہ اگر تم نے پاکستانیوں کی گولیا ں برسانے کی غلطی کی تو قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تمہارا حال بنگلہ دیش سے بھی بد ترہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ