آئی جی سندھ کا انسانی اسمگلنگ اور اس میں ملوث منظم گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

آئی جی سندھ کا انسانی اسمگلنگ اور اس میں ملوث منظم گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انسانی اسمگلنگ اور اس میں ملوث منظم گروہوں کےخلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس سلسلے میں اے آئی جی آپریشنزسی پی اوکی جانب سے صوبے کے تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو مراسلے ارسال کردیے گئے۔

مراسلے کے مطابق جو عمارت یا گھر اس کام میں استعمال ہوتے پائے جائیں اس کے مالک کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے سخت کاروائی کی جائے۔

تمام افسران اپنے تھانہ جات کی حدود میں کسی بھی شکل یا نوعیت میں ہونے والے منظم انسانی اسمگلنگ یا ان سے منسلک جرائم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان،انکے سرپرستوں اور سہولتکاروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں جبکہ انسانی اسمگلنگ کے ذریعے گداگری اور قَحبہ خانوں جیسے منظم جرائم وسرگرمیاں ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق متذکرہ جرائم کے خلاف عدم کارروائی پر جرائم کی سرپرستی کرنے کاتاثرسمجھا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *