سولر پینلز سستے، انورٹر اور بیٹریاں مہنگی ہوگئیں

سولر پینلز سستے، انورٹر اور بیٹریاں مہنگی ہوگئیں

ملک کےمختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے تاہم مارکیٹ میں انورٹر بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث ملک میں سولرکے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے، جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھاری سولر پینلز چھٹکارا، شمسی ٹیکنالوجی میں انقلابی پیش رفت

اس وقت مارکیٹ میں 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے تاہم 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *