الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی۔ شینگن موٹرز لمیٹڈنے بالآخر اپنی الیکٹرک گاڑی ڈیبال کے دو ورژنز پاکستان میں متعارف کرادیے۔
کمپنی کی طرف سے ڈیپال ایل07اور ڈیپال ایس07کے نام سے یہ گاڑیوں متعارف کرائی گئی ہیں۔ان گاڑیوں کی تعارفی تقریب کا انعقاد ڈولمن مال کلفٹن ، کراچی میں کیا گیا۔ ڈیپال ایل 07ایک سیڈان اور ڈیپال ایس07ایس یو وی گاڑی ہے۔
مزید پڑھیں: الیکٹرک بائیک خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
قیمت کی بات کی گئی تو ایل 07کی قیمت 1کروڑ 55لاکھ روپے اور ایس 07کی قیمت 1کروڑ 65لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ان گاڑیوں میں ہواوے کا ہارمنی او ایس 4اورسی اے ٹی ایل کی 68کلوواٹ آور کی بیٹری دی جارہی ہے۔
یہ گاڑیاں ایک بار چارج کرنے پر 530کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 250ہارس پاور کی موٹردی گئی ہےجو گاڑی کو صرف6.9سیکنڈز میں صفر سے100کلومیٹر کی رفتار تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی پیشگی بکنگ جاری ہے جو 30لاکھ روپے سے کروائی جاسکتی ہے۔ گاڑیوں کی ڈیلوری رواں سال اکتوبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔