حکومتِ پنجاب نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور بم گرا دیا۔ پنجاب فنانس ایکٹ 1977میں ترمیم کرکے پروفیشل ٹیکس لاگو کر دیا گیا۔
پروفیشل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائیگا۔ پنجاب کی تمام کمپنیزکوتنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابندی کر دیا گیا ہے۔ پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پر کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: آڈیٹر جنرل رپورٹ 2023-24 میں اہم انکشافات: انکم ٹیکس نوٹسز کے باوجود ایف بی آر ریکوریوں میں ناکام
کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسر پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ 1977میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔