پرویز الہی کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں، مونس الہی کا ردعمل آگیا

پرویز الہی کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں،  مونس الہی کا ردعمل آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہیٰ کے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبروں پر مونس الٰہی کا کرارا جواب آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیر جرنلسٹ وقار ستی نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ عنقریب علاج کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی حامد میرکا فیض حمید کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بڑا انکشاف

جس پر مونس الٰہی نے معروف صحافی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوے بھرپور جواب دیا کہ ’’لگتا ہے آپ نے firewall کے قریب بہت زیادہ وقت گزارا اور اس سے آپ کا دماغی توازن ہل گیا ہے ‘‘۔

یاد رہے چودھری پرویز الہیٰ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا وہ لاہور کی جیل میں رہے بعد میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، عدالت نے پرویز الہیٰ کو ضمانت دی، ضمانت ملنے کے بعد پرویز الہیٰ رہا ہوئے تو لاہور آ گئے، اب وہ لاہور میں مقیم ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے انکی ملاقاتیں یا رابطے مکمل طور پر ختم ہوچکے۔

خبریں گردش کرنے لگیں کہ پرویز الہی عنقریب علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔جن خبروں کو مونس الٰہی نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے پرویز الٰہی کی ملکیتی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو پرویز الہی کی ملکیتی گاڑیوں کا بھی مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈی جی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ایکسائز، ٹیکسیشن آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ای ٹی اوز کو ترجیحی بنیادوں پر پرویز الہی کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے ایف آئی اے کو ارسال کی جائے گی،ایف آئی اے نے پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت انکوائری شروع کی ہےاحتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی، پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سیوک 2024ماڈلز کی نئی قیمت سامنے آگئی

عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویزالہی کو انکوئری ریکارڈ دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *