وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور نے انقلابی اقدام اُٹھائے ہوئے نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کیلئے 3 بڑے منصوبے تیار کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے نوجوانوں کے لیےاحساس روزگار ، احساس ہنر ، احساس اپنا گھر پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پروگرامز کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے محکموں کو مفاہمت کی یاددا شتوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ احساس نوجوان روزگار سکیم کے ذریعے 10ملین روپے تک کے سافٹ لون مہیا کئے جائیں گے، احساس روزگار سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کو وسیع کرنے کے لیے 2لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن کو 17 نشستوں والی حکومت قرار دیدیا
خیبر پختونخوا کابینہ ذرائع نے مزید بتایا کہ احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے د ئیے جائیں گے، ’’ احساس اپنا گھر‘ ‘پروگرام پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع و مرمت وغیرہ کے لئے 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔