گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان کے لیے سامنے آ گئے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان کے لیے سامنے آ گئے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا کو وزیر اعلی ہاؤس سے صوبائی وزیر شکیل کی ڈی نوٹی فائی کی سمری موصول ہوئی جس پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں اور اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں پوسٹنگ ٹرانسفر کے ریٹ مختص ہیں ۔ گورنر کے پی کے نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیئے احتساب کا ادارہ ختم کیا گیا اور کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب شکیل نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیر اعلی مستعفی ہوتے ۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ چونکہ کرپشن پر چارج شیٹ وزیر اعلی ہیں مستعفی انکو ہونا تھا مگر انہوں نے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *