ڈی آئی خان میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں بنوں روڈ پر بس میں سوار تمام مسافر پارا چنار سے براستہ بلوچستان ایران و عراق کی جانب روانہ تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔
مزید پڑھیں: پشاور، پولیس وین کو دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا، 4 افراز خمی
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔