پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پاسپورٹ بنوانے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ لنک ڈائون ہونے پر پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے شدید رش کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں کمپوٹرائزڈ لنک ڈائون ہے۔ پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ فی الحال بتانے سے قاصر ہے کہ انٹرنیٹ کب بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے نئی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کی گئی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کو نئی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی‘ کے قیام کی تجویز دی گئی تھی، جس پر حکومت کی طرف سے غور شروع کر دیا گیاتھا تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے اس تجویز کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *