حکومت پنجاب نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر 10اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 10اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح 5بجےسے رات11بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ ان 10اضلاع میں راولپنڈی، جھنگ، لیہ ، سرگودھا، بھکر ، میانوالی میں سروس جزوی طور پر معطل ہوگی جبکہ گجرات ، گجرانوالہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موبائل سروس کو جزوی طور پر معطل کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: پشاور، پولیس وین کو دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا، 4 افراز خمی
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی ۔ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ کر دیا ہے۔