شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم عمران خان نے دیا ، وزیراعلیٰ ہٹانے کی سمری گورنر کو بھیج چکے ہیں

شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم عمران خان نے دیا ، وزیراعلیٰ ہٹانے کی سمری گورنر کو بھیج چکے ہیں

پشا ور( ذیشان کاکا خیل ):خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات وزیر شکیل خان کا مستعفی ہونے کا معاملہ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  نے آزاد ڈیجیٹل کےنمائندے ذیشان کاکا خیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم گوڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کے متعلق سفارشات مرتب کی تھی اور کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہی شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق شکیل خان کو وزارت سے برطرف کرنے کی سمری گزشتہ روز ہی گورنر ہاؤس کو ارسال کی جاچکی ہے۔و زیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق شکیل خان کا استعفیٰ دینے سے قبل ہی ان کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ نے کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شکیل خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان کافی اختلافات چل رہے تھے جس پر شکیل خان عمران خان سے مل کر انہیں بھی شکایات کرتے ہوئے اس کے بعد پشاور پریس کلب میں حکومت اور کرپشن میں ملوث کابینہ اور اراکین اسمبلی کو بانی کا پیغام بھی پہنچایا تھا۔

اس پر بھی شکیل خان سے وزیر اعلیٰ شدید ناراض تھے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے بھائی اور ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے آزاد ڈیجیٹل سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ شکیل خان کو پہلے ہی کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے معاون خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *