صحافی شاہد میتلا نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدعمران خان کو الیکشن 2024 جتوا کر دوبارہ ڈی جی آئی ایس آئی لگنا چاہتے تھے۔
صحافی شاہد میتلا کا کہنا ہے کہ میری انفارمیشن کے مطابق ابھی کچھ اور لوگوں کی بھی مرحلہ وار گرفتاریاں ہوں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو گرفتار کیوں کیا گیا ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر تھیں، وہ مسلسل ہدایات دے بھی رہے تھے اور حکمت عملی بھی ڈیزائن کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: سابق سربراہ آئی ایس ائی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے بعد مزید تین ریٹائرڈ آرمی افسران گرفتار
ان کی بہت خواہش تھی کہ انہیں ایک بار پھر ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا جائے، آپکو یاد ہوگا کہ جنرل کلو کو بے نظیر بھٹو صاحبہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا تھا۔
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بہت پاورفل ڈی جی آئی ایس آئی تھے ان کا شمار چند انتہائی طاقتور آئی ایس آئی سربراہان میں ہوتا ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: