پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار سے فائروال کی انسٹالیشن کا کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار ہونے سے فائروال کا کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں انٹرنیٹ لینڈنگ سائٹ پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی کیلئے ٹیمز کام کر رہی ہیں۔ امید ہے جلد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں ڈیٹا صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرلیاگیا
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے کئی کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں جبکہ آن لائن فری لانسرز کو بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں سوشل میڈیا سروسز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گی۔