آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا

آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہو گی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو نگے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

گزشتہ روز کراچی میں گورنر ہائوس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہائوس پہنچنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔ بدھ کو منعقدہ تقریب میں قومی ہیرو ارشد ندیم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹیج پر بیٹھ کر ملی نغموں سے محظوظ ہوئے۔ گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل اولمپئن ارشد ندیم خصوصی طیارے کے ذریعے شہر قائد کے فیصل بیس پہنچے۔

قومی ہیرو کے ساتھ ان کے کوچ بھی تھے۔ ارشد ندیم اور ان کے کوچ فیصل بیس سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہائوس گئے، جہاں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخرپاکستان اور شیر پاکستان ارشد ندیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا ہوں اور ان کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال ہے، یہ کراچی کی عوام ہے، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *