پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے، بلوم برگ رپورٹ

پاکستان میں بجلی کے بل گھروں  کے کرائے سے بڑھ گئے، بلوم برگ رپورٹ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی گھروں کے کرایوں سے زیادہ بجلی کے بلوں پر خرچ کر رہے ہیں، جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض پروگرام کے لیے طے کردہ شرائط کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 2021 کے بعد سے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بل عوام پر سب سے بڑا بوجھ ہیں، پاکستان میں افراط زر کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ 12 فیصد ہے۔ تاہم بلومبرگ کی یہ بھی رپورٹ ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *