ڈاکٹر ظفر مرزا کو عوام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

ڈاکٹر ظفر مرزا کو عوام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

عوام پاکستان پارٹی نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو پارٹی میں مرکزی ترجمان مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں عوام پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، پارٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کمیٹی نے پارٹی سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کی تجویز پر ظفر مرزا کو پارٹی کا ترجمان مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستان کو باہرسے خطرہ نہیں اپنے اندر دُشمن ہیں ، محمود اچکزئی

ظفر مرزا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) دور میں عمران خان کی حکومت کا حصہ بھی رہے ہیں، وہ صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *