پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوید اکرم چیمہ کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ کا پہلا اسائنمنٹ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
بورڈ نے دونوں ممالک کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے سپورٹ سٹاف کے اعلان میں منیجر کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے ٹم نیلسن کو ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانےکا بھی باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا مگر پیسے نہیں دیے، جیولن تھرور یاسر سلطان
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر کے طور پر ا پنی ذمہ داریوں کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر تھے تاہم انہیں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔