وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ارشد ندیم کو بڑی رقم اپنی جیب سے دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ارشد ندیم کو بڑی رقم اپنی جیب سے دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کواپنی جیب سے 50 لاکھ روپے بطور انعامی رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارشد ندیم ہمارا فخر ہیں ،انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خزانے کےامانت دار ہیں ، عوام کا پیسہ صرف عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا، اس لیے میں ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے ارشد ندیم کو تین دن کے لیے اپنے ہاں مہمان بننے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ارشد ندیم خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی جیولین تھرو میں تربیت دیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے ونراور رنر اپ کھلاڑیوں کے لیے بھی مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ یہ انعامی رقم محکمہ کھیل کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومتی عدم دلچسپی کے سبب پولیس کمپلینٹ اتھارٹی سے محروم

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام تر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، ہمارا ٹارگٹ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہے  اور امید ہے نوجوان دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے، کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے بیرون ملک بھیجا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *