چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 77 ویں یومِ آزادی ہر دلی مبارکبار دیتے ہوئے کہا ہے آئیے ہم ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہوں اور اپنی مشترکہ اقدار پر کاربند رہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئیے ہم متحد ہوں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے اور تمام پاکستانیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کی جا سکے، انہوں نے یومِ آزادی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانی آج آزادی، جمہوریت اور اتحاد کے اصولوں کی پاسداری کا تجدید عہد کریں اور ملک میں جمہوریت، آئین اور مساوات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 1973 کا آئین تحریک آزادی کے جذبے کا مظہر ہے اور 1973 کا آئین ملک کےمستقبل کے لئے ایک متفقہ لائحہ عمل ہے، ہم ہم قوم کے بانی اجداد کے وژن کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں وفاقی حکومت کو سخت امتحان میں ڈالنے کے لیے تیار ہو گئیں
پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط بناکر ملک کی ترقی اور اتحاد کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں اورجشنِ یوم آزادی کے موقعے پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کی ، انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج کا دن چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اپنے ماضی سے سیکھنے کا بھی دن ہے۔ ہمارا ملک ایک مثالی آئین پسند اور جمہوریت پسند لیڈر نے قائم کیا تھا اوردیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس باوجود کیوں ہمارے ملک کو آمرانہ حکمرانی کے ادوار کا سامنا کرنا پڑا۔آمرانہ ادوار حکمرانی نے بنیادی آزادیوں اور حقوق کو کمزور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بانی اجداد کے اصولوں اور وژن پر کاربند ہے اور قائد عوام شہید بھٹو کا نظریہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔صدر آصف علی زرداری کا مفاہمت اور قومی اتحاد کا وژن چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باعثِ امید اور طاقت ہے اور
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی اورپیپلز پارٹی قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔