جیولن تھروور یاسر سلطان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 50 لاکھ روپے دینا کا اعلان کیا تھا تاہم پیسے ابھی تک نہیں دیے۔
لاہور میں میڈیا ٹاک کرتے ہوے یاسر سلطان نے کہا کہ چند روز قبل ارشد ندیم نے جشن آزادی کا تحفہ دیا۔ مجھے بہت خوشی یے کہ ارشد ندیم نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا جیولن تھرور نے کہا 2023 میں ایشیا میں برونز میڈل جیتا تھا، جون کے مہینے میں سلور میڈل جیتا اور موجودہ نیشنل چیمپئن بھی ہوں۔ پاکستان کے ہیروز کے ساتھ متعصبانہ رویہ نہیں ہونا چاہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیامگر ابھی تک انہیں پیسے نہیں ملے، میری بارہا کوشش کے باوجود کوئی جواب نہیں دیتا۔
یہ میں پڑھیں: وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان
انہوں نے کہا کہ انعامی رقم کا وعدہ ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔افسوس کی بات ہے کہ مجھے مقابلے نہیں دیئے گئے ، یاسر سلطان نے کہا کہ مجھے دنیا کے باقی ممالک کی جانب سے کھیلنے کی آفر ہے حکومت سے درخواست ہے ،ہمیں کم از کم عزت دی جائے۔بہترین سہولیات دی جائیں ۔ یاسر سلطان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اگلے اولمکپس میں کھیلتا ہوا نظر آؤں گا۔ میری طرح بہت سارے کھلاڑی ہیں جو مایوسی کا شکار ہیں۔ایشین اتھلیٹک چیمپئین شپ میں برونز میڈل جیتنے پر وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔سلور میڈل جیتنے پر کسی نے انعام کا اعلان نہیں کیا۔