وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری آئندہ چند روز میں شیئر کی جائے گی۔
اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کر سکتی، چند روز میں معاشی منصوبہ قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سمیت قوم کی جدوجہد کا اعتراف کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ سب کچھ تاریک نہیں ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے اور قوم کا نام روشن کرنے والے افراد کی تعریف کی جن میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفت وی پی این کااستعمال کرنیوالوں کیلئےاہم خبر
وزیراعظم نے قومی سلامتی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں جس میں ڈیجیٹل دہشت گردی اور غلط معلومات پھیلانا شامل ہے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی جوہری طاقت اس کے دشمنوں کے خلاف ایک رکاوٹ ہے۔