چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے77ویں یوم آزادی کے موقع پر بانیان پاکستان کی اولادوں اور پورے ملک کو آج کے دن کی مبار کباد دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ آج آزادی کا 77واں سال شروع ہو رہا ہے، آئیں ایک نئے دور، نئے عہد، نئی جدوجہد کی تیاری کریں، انہوں نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت اور سرحدوں پر موجود جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف ثبوت موجود ہیں، وفاقی وزیر عطا تارڑ
یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی معیشت پاکستان کی معیشت سے جڑی ہے ، کراچی کے بیٹے اور بیٹیاں ملک سے افرطِ زر اور بے یقینی کو ختم کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستارایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر نارتھ ناظم آباد 5 اسٹار چورنگی پر شاندار تقریب کا انعقا د کیا گیا۔