وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپئین ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر ارشد ندیم، ان کی والدہ اور ان کے اہلخانہ کا استقبال کیا گیا۔ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزاد ی سےپہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان

وزیراعظم کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔ا س موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں ایف نائن اور ایف ٹین سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کھلاڑیوں کی بہبود ،ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے کے اسپورٹس اینڈائومنٹ فنڈکا بھی اعلان کیا ۔ وزیراعظم نے ارشد ندیم کی اعلیٰ کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولمپکس میں چالیس سال بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *