اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 3.20فیصد تک اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: 16 اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.20فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.97فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہا گیا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے۔

جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.16ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *