اپوزیشن جماعتیں وفاقی حکومت کو سخت امتحان میں ڈالنے کے لیے تیار ہو گئیں

اپوزیشن جماعتیں وفاقی حکومت کو سخت امتحان میں ڈالنے کے لیے تیار ہو گئیں

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک خاص ایجنڈا تیار کرکے آگے کے معملات طے کیئے جائیں گے۔ اور حکومت کو ٹف ٹائم  دیا جائیگا۔

اپوزیشن جماعتوں کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک خاص ایجنڈا تیار کرکے آگے کے معملات طے کیئے جائیں گے۔نجی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی ،جے یو آئی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چند نکاتی ایجنڈا تیار کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بھی تیاری کی گئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت سے نہ مہنگائی ،نہ بدامنی اور نہ ہی معیشت سنبھل سکی ہے۔ اور موجودہ حکومت کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے اب تک پورے نہ ہوسکے ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: وادیٔ تیراہ میں خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے اور ملکی موجودہ صورتحال پر قابو پایا جائے۔اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے بھی ایک اپوزیشن کے ساتھ چلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔منعقدہ ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،ایم این اے اسد قیصر ،شبلی فراز، محمود خان اچکزئی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہوا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا بتانا تھا کہ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا کچھ دیر بعد جاری کرینگے۔ان کے مطابق ملاقات کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مزید معملات مستحکم بنانا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *