فیض حمید کیخلاف کارروائی ، عطا تارڑ نے فیصلے کو درست قدم قرار دیدیا

فیض حمید کیخلاف کارروائی ، عطا تارڑ نے فیصلے کو درست قدم قرار دیدیا

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف ہونے والا فیصلہ کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، مطلب ہمارے تمام تر خدشات درست تھے۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فوج کی کارروائی ایک اچھا قدم ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں فیض حمید نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو پروموٹ کیا، انہوں نے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ فوج نے اچھے طریقے سے احتساب کیا، تنقید کرنے کے بجائے سراہنا چا ہیے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ فوج کے اندر کڑ ے احتساب کا نظام اور ایک میرٹ کا سسٹم موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا دس لاکھ طلبا و طالبات کو سمارٹ فونز دینے کا اعلان

فیض حمید کا سیاست میں شامل ہونے کا ایک لنک ہے، لگتا ہے فیض حمید کی مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے چیز سامنے آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی کارروائی سے پیغام بڑا کلیئر ہے، جو بھی آئین و قانون کے خلاف چلے گا اس کا بلا امتیاز احتساب ہوگا، پاک فوج نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، فیض حمید کے خلاف کرپشن، سیاسی مداخلت موجود تھی، یہ فوج کا ایک درست قدم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *