فیض حمید کیخلاف کارروائی سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا

فیض حمید کیخلاف کارروائی سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےلیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کے خلاف کارروائی کو پاک فوج کا اندرونی معاملہ قراردیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج ایک مضبوط اور منظم ادارہ ہے اوراُس کا کارروائی کا اپنا طریقہ کار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسران کے خلاف اپنے طریقہ کار کے تحت ایکشن لیتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج جیسے چاہے اپنی کارروائی کر سکتی ہے، ہم اس پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی، رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیتے ہوئے فیلڈ کورٹ مارشل کا عمل آغازکر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پا ک آرمی کی طرف سے ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کی جانے والی شکایات کی درستگی جانچنے کیلئے ایک تفصیلی انکوائری کی گئی، انکوائری کے نتیجے میں ان کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *