صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چئیرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروپوں میں تصادم، 7 ہلاک
ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چئیرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔