لاہور پولیس نفری اور سہولیات میں سب سے آگے اور کارکردگی میں پیچھے: اہم حقائق سامنے آ گئے

لاہور پولیس نفری اور سہولیات میں سب سے آگے اور کارکردگی میں پیچھے: اہم حقائق سامنے آ گئے

لاہورپولیس نفری اورسہولیات کے حوالے سے سب سے آگے لیکن کارکردگی انتہائی ناقص نکلی ہے۔ پنجاب پولیس کےافسران کےکارکردگی کی بناپر تقرر و تبادلوں کے لیے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرآئی جی آفس میں کارکردگی کےاعدادوشمارچیک کرکےمارکنگ مکمل ہونے پر اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔صوبہ پنجاب میں گزشتہ دو ماہ میں ایف آئی آرکااندراج سروس ڈلیوری،لاءاینڈ آرڈرکنٹرول، کرمنلزکیخلاف کارروائیوں کوچیک کیاگیا۔افسران کی غیرمعمولی کارکردگی سنگین کرائم کنٹرول،ہوائی فائرنگ پرقابوسمیت33 عوامل کی پرفارمنس انڈیکیٹرکوچیک کیاگیا گوجرانوالہ85.43نمبرلیکر پنجاب بھرمیں بازی لےگیا،راجن پورآخری نمبرپر
لاہورپولیس68.41نمبرلیکر25ویں نمبرپربراجمان ہے۔ پنجاب کےتمام اضلاع کو3کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاتھا۔ایک کیٹیگری میں5بڑےاضلاع رکھےگئےتھے۔ 5اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے،لاہورچوتھےاورراولپنڈی آخری نمبرپرآیا۔بی کیٹیگری میں 10شہروں کورکھاگیاتھا ساہیوال79.47نمبرلیکرپہلےنمبرپربراجمان ہے۔ سرگودھا62نمبرلیکر10ویں نمبرپر جبکہ سی کیٹیگری میں21شہروں کوشامل کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کی میٹنگ پرچھاپہ : 13کارکنان گرفتار، عامر مغل کی مذمت

جہلم82.99نمبرلیکرپہلےنمبرپربراجمان ہےراجن پور60.19نمبرلےکرآخری نمبرپر ہےوزیراعلیٰ پنجاب نےتمام ضلعی افسران کوکارکردگی چیک کرنےکیلئےکی پرفارمنس انڈیکیٹرکےتحت کارکردگی کوجانچنےکاحکم دیا ہے، جس کے تحت پنجاب پولیس افسران کی کارکردگی کی بناپرآئندہ تقرروتبادلےکیےجائیں گے۔آئی جی پنجاب نےتیارہ کردہ نتائج پرتمام اضلاع کوآج تک اعتراضات جمع کرانےکی ہدایت کردی۔آج شام تک حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس تک پہنچادی جائےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *