وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے پاک فوج کے افسران و جوان پاک سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خارجی بیرونی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جام شہادت نوش فرما گئے ہیں ۔ وزیر اعظم کا لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ معاہدہ تکمیل تک نہ پہنچا تو پھر دھرنا دیں گے: لیاقت بلوچ
کہا کہ عزیر محمود نے جوانوں کی قیادت کی اور 4خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران، جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے شہداء اور ان کے ا ہل خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور