متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے 92.97 میٹر کے ریکارڈ توڑ تھرو کے ساتھ تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سفیر الزابی نے گزشتہ روز اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ یادگار فتح پاکستانی عوام کی بے پناہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لئے بڑے فخر کا باعث ہے بلکہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس کے لئے ایک تحریک کا کام بھی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سٹی کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے برادر ملک پاکستان کے اس طرح کے سنگ میل دیکھنے پر فخر ہوتا ہے۔