پاسپورٹس حکام نے نئے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانے کےلیے اہم فیصلے کرلیے۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، پاسپورٹ کے بروقت اجراء کو یقینی بنانے کےلیے 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے پرنٹرز، لیمینیٹرز سے 1 گھنٹے میں 1000 پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے۔ جدید پرنٹرز، لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوگی۔
پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کےلیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوالیا ہے، فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔
پرنٹنگ صلاحیت بڑھانے کےلیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہےجبکہ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کےلیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا اور دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔