ہنڈا سی ڈی 70 موٹرسائیکل کو پسند کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔
ہنڈا کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ سی ڈی 70 بائیک کا 2025 ماڈل متعارف کروا دیا۔ اٹلس ہونڈا کی جانب سے مقبول ترین سی ڈی 70 کے نئے ماڈل میں انجن اور باڈی ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم موٹرسائیکل کے اسٹیکرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان
ہنڈا سی ڈی 70 2025 ماڈل چار رنگوں نیلے، سرخ، زرد اور سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ سیاہ رنگ کے ماڈل میں سرخ اور سفید رنگ کی دھاریاں بنائی گئی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل کی قیمت بھی 1لاکھ 57 ہزار 9سو روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
شوقین افراد اسی قیمت میں اب نیا ماڈل خرید سکتے ہیں۔