پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میڈل تقسیم کی تقریب رات 10 بجے کے قریب آئفل ٹاور کے چیمپئنز پارک میں ہوئی۔
تقریب میں جولین تھرو مقابلے میں اولمپکس ریکارڈ ہولڈرارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ نیرج چوپڑا کو سلور اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کو برونز میڈل دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا گیا جبکہ کمنٹیٹرز کی جانب سے چیمپئن ارشد ندیم کی تعریف کی گئی۔
تقریب سے قبل قومی ہیرو ارشد ندیم ، چیمپینز پارک پیرس میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا بڑا بیان آگیا
ارشد ندیم نے فینز زون میں آٹو گراف دیے، اور مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بناٸیں، ہزاروں شاٸقین نے جیولن تھرو میں ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔