مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کے بعد قائمہ کمیٹی تعلیم کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے ارشد ندیم کولاکھوں روپے انعامی رقم دینےکا اعلان کردیا
اعلامیے کے مطابق ان کی جگہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر راحت جمالی نئی رکن کمیٹی منتخب ہو گئیں۔ ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد (ن) لیگ کی سینیٹر راحت جمالی تعلیم اور عرفان صدیقی صحت کی رکن نامزد ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:میرے بیان کو بلا سیاق و سباق چلایا جا رہا ہے، عمران خان کی تازہ ٹویٹ آگئی
سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 سے مارچ 2024 تک سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین کی بھی ذمہ داریوں کے فرائض سرانجام دے چکے ۔ اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹی ممبران کی تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔