صوبہ پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب کی زیر صدارت آٹے اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر خوراک بلال یاسین نے آٹے کے تھیلوں میں تناسب کے لحاظ سے کمی کی سفارشات طلب کیں۔ اجلاس میں بلاول یاسین کو آٹے اور گندم کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8روز میں گندم کی 37ہزار بوریوں کی دیگر صوبوں میں ریکارڈ ترسیل ہوئی۔ وزیر خوراک نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ جبکہ دیگر صوبوں میں گندم اور تیار شدہ مصنوعات کی ترسیل پر بھی کوئی پابندی نہیں۔ روا ں ماہ مختلف اضلاع سے گندم کے 124پرمٹس جاری ہوئے۔ 1لاکھ 57ہزار 8سو44میٹرک ٹن آٹے کی دیگر صوبوں میں ترسیل ہوئی۔