وزیرا عظم کی کوآرڈینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے سکھر بیراج کے دروازوں کی مرمت بارے جاری کام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سکھر بیران اہم زرعی آثاثہ ہے اور اسکی مرمت فوری یقینی بنائی جائے تاکہ ممکنہ سیلاب کے نقصانات سے بچا جا سکے۔
موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈیینیٹر برائے وزیر اعظم رومینہ خورشید عالم نے وزارت آبی وسائل سندھ کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ رواں سال جاری شدید مون سون بارشوں کے سبب سندھ میں سیلاب کا بڑے پیمانے پر خدشہ ہے اس ضمن میں سکھر بیراج کے دروازے جنہیں مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے بچاجا سکے۔وزیرا عظم کی ماحولیاتی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے واضح کیا ہے کہ واٹر انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، اورسکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان سے بڑا نقصان ہوا ہے اس کو جلد ٹھیک کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے 30اضلاع میں سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہمی کا آغاز
رومینہ خورشید عالم نے جاری مراسلہ میں کہا کہ میری پرزور سفارش ہے کہ مزید دیر کئے سکھر بیراج کو بحال کیا جائے تاکہ سیلاب سے پہلے سکھر بیراج کی مکمل مرمت کرکے زمینوں کو نقصان سے بچایا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے سکھر بیراج کو مکمل بحال کیا جائے تاکہ قوم کو اس ممکنہ رسک سے بچایا جائے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس تمام پیرائے کو سامنے رکھتے ہوئے جب وزارت آبی وسائل نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو متعلقہ احکامات بارے مراسلہ جارہی کیا کہ سکھر بیراج کی مرمت کرکے وفاقی وزارت آبی وسائل کو آگاہ کریں ، جس پر محکمہ آبپاشی نے جواباٰ کہا کہ سکھر بیراج کی مرمت ہوچکی ہے اور ایک دروازہ لگادیا گیا دوسرا دروازہ جلد لگایا جائے گا۔ اس تمام صورتحال بارے محکمہ آبپاشی نے رپورٹ تیار کرلی ہے تاکہ وفاقی وزارت آبی وسائل کے حوالے کی جا سکے۔