سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں110 رنز سے شکست دیکر 27برس بعد سیریز0-2 سے اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کےتیسرے اور آخری میچ میںسری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ،کوشل مینڈس 59،پاتھم نسانکا 45،کپتان چرتھ اسالانکا 10،جنیتھ لیانگا8،دونیتھ ویلالاگے2جبکہ سدیرا سماراوکرما بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ان کے علاوہ کمنڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے ۔ بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے3،کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔کپتان روہت شرما نے 35رنز بنا کرمیدان بدر ہوئے ، واشنگٹن سندر30، ویرات کوہلی 20، ریان پراگ 15، شیوم ڈوبے 9،شریاس ایر8،رشبھ پنت6،شبمن گِل6،کلدیپ 6اوراکشر پٹیل 2 رنز بنا کر وکٹ دے بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس، فائنل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں ،ارشد ندیم
محمد سراج 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ ، 5بھارتی کھلاڑیوں کی پویلین کا راستہ دکھایا ۔ مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈر نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو 1 وکٹ لے سکے ۔