امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جمعرات کا دن اہم ہے، ہم انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ، تنخواہ داروں پر ٹیکسز اور بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے یہ ہمارے بنیادی مطالبات ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران اشرافیہ بڑی بلٹ پروف گاڑیاں ا چھوڑدے چھوٹی گاڑیوں کا استعمال کرے ۔جشن آزادی 14اگست پورے عزم کے ساتھ منائیں گے، حق دو تحریک کو ملک بھر میں منظم کریں گے ، حافظ نعیم الرحمان کا مزیدکہنا تھا کہ دھرنے میں کامیابی کے بعد ہم ایک بڑی جدوجہد کریں گے۔
ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چا ہیے ، ساری سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کی اجازت ہونی چا ہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی سے مذاکرات، حکومت کا آئی پی پیز پر ریلیف دینے سے انکار
حق دو عوام کو تحریک مزید آگے کی طرف لے کر جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ہم بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سندھیوں سمیت سب کو ایک لڑی میں پروئیں گے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہرادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔