قسطوں پر سوزوکی جی ایس 150 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

قسطوں پر سوزوکی جی ایس 150 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

سوزوکی جی ایس 150آسان اقساط پر خریدنے والوں کیلئے اچھی خبرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی جی ایس 150کمپنی کی مشہور ترین موٹرسائیکلوں میں سے ایک ہے۔ کلاسک ڈیزائل کی حامل یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4اسٹر ، سنگل سلنڈر ،ائیرکولڈ اینڈ اوایچ سی انجن کیساتھ آتی ہے۔ جس کی طاقت 5اسپیڈ گئیر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔ موٹرسائیکل سی ڈی آئی ، الیکٹرک اور کک سٹارٹ سسٹم کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان

سوزوکی جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی ملکیتی آئوٹ لیٹس کے ذریعے یہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی دستیاب ہے۔

2سالہ اقساط پلان میں صارف کو ساڑھے 95ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ باقی رقم 11ہزار 940روپے ماہانہ قسط کی صورت میں دو سال میں ادا کرنی ہوگی۔

ڈیڑھ سالہ پلان میں صارف کو گاڑی کی پچاس فیصد قیمت 1لاکھ 91ہزار روپے پیشگی اداکرنی ہوگی۔ اس کے بعد17ماہ کیلئے ماہانہ 10ہزار 700روپے اور 18ویں مہینے 9ہزار100روپے ادا کرنی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *