امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ممکنہ پابندی کا معاملہ: محکمہ ایکسائز سےمراسلہ کسٹمز حکام کے حوالے

امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ممکنہ پابندی کا معاملہ: محکمہ ایکسائز سےمراسلہ کسٹمز حکام کے حوالے

امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد کر نے کے معاملے پر محکمہ ایکسائز نےگاڑیوں کو آن لائن چیک کرنے کےلیے کسٹمز حکام کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے نیلام کی گئی گاڑیوں کی بھی بغیر ویرفیکیشن رجسٹریشن نہیں ہو گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے وضاحت کی ہے کہ امپورٹڈ گاڑیوں کے کاغذات کی آن لائن ویریفیکیشن تک رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے اس سے قبل کاغذات کی مینول چیکنگ کے بعد رجسٹریشن کی جاتی تھی اور مینول چیکنگ کے دوران جعلی کاغذات پر نیلامی والی درجنوں گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا سکینڈل منظرعام پر آیا تھا۔ محکمہ ایکسائز نےگاڑیوں کو ان لائن چیک کرنے کےلیے کسٹمز حکام کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے مراسلے میں کسٹمز حکام سے گاڑیوں کی آن لائن ویرفیکیشن کے لیے ایکسیس مانگی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *