سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں نیب پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسکا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔
سابق وزیرا عظم نے کہا کہ جب عوام کی راۓ کو دبایا جاتا ہے تو پھر وہی کچھ ہوتا ہے، جو بنگلہ دیش میں ہوا، وہاں بھی آئین کی نفی ہوئ، اور 8فروری کی طرح وہاں بھی الیکشن چرایا گیا۔ اس میں ہمارے لئے بھی سبق ہے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کل اگر ہمارا نوجوان ناانصافی کے خلاف سڑک پر آگیا تو آپ کیا کریں گے؟ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس ریفرنس کی پیشیوں پر آتے ہوئے، اور سب لوگ اس ریفرنس کی اصل حقیقت سے واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی بنگلہ دیشی ایوانِ وزیراعظم میں آخری دن کی روداد
انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال کے لئیے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔ سابق وزیر اعظم کا نیب کے حوالےسے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسکا احتساب کا ادارا سب سے زیادہ کرپٹ ہے، اور چار ترامیم کے بعد بھی اسکی حالت نہیں بدلی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ارب پتی ہوکر نیب کے افسران ادارے سے گئے ہیں جو حکومت ابھی قائم ہوئی ہے اسنے کہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے،