جماعت اسلامی کا 11اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھر نے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 11اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھر نے کا اعلان

جماعت اسلامی نے لاہور میں بھی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا د یگی ۔

تفصیلات کے مطابق قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمٰن لاہور میںدھر نے کے شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے کو راولپنڈی میں 12 دن اور کراچی میں 4 دن ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اورحیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید شہروں تک بڑھائے گی۔ اس موقع پر ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لاہور میں دھرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کی کابینہ نے صوبائی وزراء کی تنخواہوں اور الاونسز میں ترامیم کی منظوری دیدی

زندہ دلان لاہوراگر کسی کو اقتدار کی سیڑھی پرچڑھاتے ہیں تو اتارنا بھی جانتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان اس مایوس قوم کی واحد امید ہیں۔ ا نکا مزید کہنا تھا کہ حکومت بیک ڈور سے دھرنا ختم کرنےکیلئے منتیں کر رہی ہے جبکہ میڈیا پر انکاری ہے، حکمرانوں کی یہ منافقت اب نہیں چلنے والی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *