کراچی اور حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی اور حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

(مشتاق سرکی)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نادرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی ہدایات پر انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ہمدرد یونیورسٹی نادرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ برآمدہ منشیات میں انٹرنیشنل کوالٹی کی 3 کلو گرام ہیروئن اور 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان سے برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ ایکسائز پولیس ضِلع ویسٹ نے گاڑی تحویل میں لے کر انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکردیا۔

حیدرآباد میں ایک اور کارروائی میں ہٹڑی بائی پاس پر ایکسائز ڈویژنل اسپیشل اسکواڈ نے 185 کٹے مین پوری برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم اعجاز یوسفزئی کی نشاندہی پر پاک انٹرنیشنل گڈز پر کارروائی میں مین پوری کے مزید 220 کٹےبھی برآمد کیے گئے۔ ایکسائز حکام کے مطابق برآمد شدہ مین پوری لگ بھگ 10 ہزار کلوگرام ہےاور مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ایکسائز حکام نے برآمد کی جانے والی 10 ہزار کلوگرام مین پوری پولیس کے حوالے کر دی اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *